نوٹ : یہ پوسٹ مڈل کلاس کے لیے لکھی گئی ہے۔
اگر آپ کا بجٹ مناسب ہے تو آپ مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک ملک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔۔
رشیا ۔۔۔۔Russia
میٹرک انٹر پاس سٹیوڈنٹس کے لیے روس بہترین آپشن ہے۔لینگوئج پروگرام میں آپ ایک سالہ کورس میں صرف 7 لاکھ فیس دے کر جا سکتے ہیں اور اس میں این او سی و جاب بھی شامل ہے۔میٹرک،انٹر پاس نوجوان تین سے چار لاکھ روپے ماہانہ کماتے لیتے ہیں۔5 سالہ قیام پر پی آر اقر پھر پاسپورٹ لے سکتے ہیں۔شادی کی صورت میں صرف 4 ماہ میں PR. مل جاتی ہے ۔چھ ماہ کے بعد آپ یورپ بھی قانونی طور پر جا سکتے ہیں۔آج کل لینگوئج کورس میں داخلے جاری ہیں۔5 سال تک کا گیپ آسانی سے قبول ہوتا ہے۔40 سال کی عمر تک جا سکتے ہیں۔
فوائد ۔۔۔سب سے سستا ،معیاری تعلیم ،اچھے لوگ ،سکالرشپس کے مواقع ،پی آر پاسپورٹ
نقصانات: سردی بہت زیادہ ہے۔
فن لینڈ
یہ پروگرام فیملی سیٹلمنٹ کے لیے ہے۔اندر گریجوایٹ پروگرام میں وائف داخلہ لیتی ہے اور اس کے ساتھ خاوند و بچے بھی ساتھ جائیں گے ۔خاوند فل ٹائم جاب کر سکتا ہے۔بزنس کر سکتا ہے ۔جاب حاصل کرنے پر ورک پرمٹ لے سکتا ہے۔سکول ایجوکیشن میں یہ دنیا کا بہترین ملک ہے۔پی آر و پاسپورٹ بھی ملتا ہے۔دنیا کے خوش ترین ممالک میں یہ سر فہرست ہے۔
فوائد : شنجن ملک کا حصہ ،پوری فیملی سییٹل ہوتی ہے۔بچوں کے لیے بہترین تعلیم ۔پی آر و پاسپورٹ
نقصانات ؛ شدید سردی پڑتی ہے۔چھوٹا ملک ہے۔محنت کرکے مقام بنانا پڑتا ہے ۔
آپ کا فیملی کے لیے بجٹ 45 سٹڈی لاکھ روپے ہے ۔پچاس لاکھ میں پوری فیملی اگر اتنے شاندار ملک میں سیتل ہو سکتی ہے تو یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہے ۔آج کل داخلے جاری ہین۔
جاپان
جاپان کی آبادی ہر سال چھ لاکھ کے حساب سے کم ہو رہی ہے بوڑھے زیادہ اقر نوجوان کم ہوتے جا رہے ہیں ۔لیبر فورس سے لے کر پندرہ شعبوں میں ورکرز کی قلت ہے اور یہ مسئلہ آنیوالے سالوں میں گھمبیر ہوتا جائے گا ۔آپ اس موقعہ کا فائدہ اٹھائیں۔اگر آپکی عمر 20 سے 39 سال کے درمیان ہے تو آپ اس ملک میں آسانی سے سیٹل ہو سکتے ہیں۔آپ پاکستان میں اپنی زبان کا ایک لیول کریں گے۔اسے پاس کرنے کے بعد اگلے لیول میں جاپان میں داخلہ لین گے ۔اپنی سٹڈی کیساتھ آپ تین سے پانچ۔ لاکھ با آسانی کما سکیں گے اور 8 ماہ کے بعد آپکو ورک پرمٹ ملے گا اور آپ 8 سے 10 لاکھ آسانی سے کما سکیں گے۔جاپان کا سارا پراسس چھ ماہ لے جاتا ہے۔اور آپ کا خرچہ قریبا 27 لالھ روپے ہو گا ۔ویزہ ریشو 90 فی صد ہے ۔
فوائد ۔
۔۔۔۔آئیلٹس نہیں کرنا پڑ ے گا۔
پانچ سال بعد پاسپورٹ کے لیے اپلائ کر سکتے ہیں۔زبان سیکھنے کی وجہ سے ماہانہ دس لاکھ روپے کمانا قدرے آسان ہے۔
لوگ اچھے اور مہذب ہیں۔
شادی کرنا زیادہ مشکل نہیں ہے
نقصانات ۔۔۔۔
ویزہ پراسس تھوڑا لمبا ہے۔
جاپانی زبان سیکھنا لازمی ہے
کچھ علاقوں میں حلال فوڈ کے لیے سفر کرنا پڑتا ہے ۔
پاکستان سے ساڑھے چھ گھنٹے کی فلائٹ ہے۔
مجموعی طور پر میرے خیال میں یہ بہترین ملک ہے ۔آپ کو یہ چانس مس نہیں کرنا چاہیے۔اس کا پراسس شروع کرنے کے لیے آپکو 6 لالھ روپے کی ضرورت ہے۔اور یونیورسٹی کی قریبا 18 لالھ فیس آپ خود جمع کروائیں گے۔
آزربائجان
آزربایجان تیزی سے ابھرتی ہوئ معیشت ہے ۔آپ یہاں میٹرک کے بعد لینگوئج کورس داخلہ لے سکتے ہیں ۔ایف ایس سے کے بعد بھی داخلہ لے کر میڈیکل انجینئرنگ کر سکتے ہیں۔یہاں پر میڈیکل کی تعلیم بہت سستی ہے سالانہ فیس قریبا 5 ہزار ڈالر ہے ۔رہنے ،کھانے پینے کا خرچ پاکستان جیسا ہے۔یہاں پر بھی مستقل قیام کر سکتے ہین وگرنہ دو سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد یورپ جا،سکتے ہیں بس شرط یہ ہے کہ آپ کے نمبر یا پرسنٹج 83 فی صد ہو۔مسلم ملک ہونے کی وجہ سے حلال چیزیں با آسانی مل جاتی ہیں ۔میٹرک کے بعد لینگوئج کورس کی فیس صرف ایک ہزار ڈالر ہے۔کم بجٹ میں یہ بہترین آپشن ہے۔یہاں پر آپ سٹڈی کیساتھ کوئ کام نہیں کر سکتے البتہ ان لائن سیلنگ ممکن ہے یا فری لانسنگ یا جز وقتی گائیڈ
فوائد ۔۔۔
ایڈمیشن بہت آسان ہے تیز رفتار ہے۔
پاکستان سے بہت قریب ہے۔
ویزہ کا کوئ مسئلہ نہیں ہے ۔
موسم بہت اچھا ہے ،صحت بہت اچھی رہتی ہے۔
شادی کرنا بہت آسان ہے۔پاکستانیوں کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔
نقصانات
مقامی لوگوں کو آذری زبان کے علاوہ دیگر زبانیں نہیں آتیں۔
سٹڈی کے بعد جاب نہیں ملتی
قانونی طور پر پارٹ ٹائم جاب کرنا ممنوع ہے۔
لوگ زیادہ خوبصورت ہیں۔
ملائشیا
ملائشیا سٹیوڈنٹس کے لیے بہترین ملک ہے ،دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں یہاں پر موجود ہیں۔تعلیم مناسب پیسوں پر مل جاتی ہے ۔رینا،کھانا پینا زیادہ مہنگا،نہیں ہے ۔پارٹ ٹائم کام کی اجازت ہے۔ملائشیا کا پی آر کا پراسس بہت لمبا ہے ۔آپکو تعلیم مکمل کرکے واپس آنا پڑتاہے لیکن اچھی رینکنگ ہونے کی وجہ سے آپ کو دنیا میں ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ۔دنیا میں سستی ترین پی ایچ ڈی ملائشیا میں ہوتی ہے ۔ایم اے کے بعد ڈائرکٹ پی ایچ ڈی۔
پی ای۔ ڈی کے دوسرے سال سے فیس 2000 ڈالر ہے ۔میٹرک کے بعد ڈپلومہ کہ فیس صرف ساڑھے سات لاکھ روپے ہے ۔سٹڈی گیپ بھی زیادہ مسئلہ نہیں ہوتا ۔ڈیول ڈگری کی بنیاد پر آپ آدھی ملائشیا و آدھی آسٹریلیا و امریکہ کر سکتے ہین۔
فوائد
اسلامی ملک ،حلال فوڈ ،بہتر موسم ،مہنگائ کم ہے۔یونیورسٹیوں کی رینکنگ بہت اچھی ہے ۔ ویزہ کا زیادہ مسئلہ نہیں ہے۔شادی کرنے سے پاسپورٹ جلد مل جاتا ہے۔
نقصانات
پی آر کا پراسس بہت لمبا ہے ۔آپ کو واپس آنا پڑتا ہے۔
تنخواہیں کم ہیں۔
پاکستان سے فلائٹ ٹائم چھ گھنٹے ہیں۔