Scotland Pakistan Scholarship (for Women Only) 2026-27

سکاٹ لینڈ پاکستان اسکالرشپس (خواتین کے لیے) اسکیم کے تحت پاکستانی خواتین کو ملک بھر میں ایچ ای سی کی تسلیم شدہ کسی بھی یونیورسٹی میں بیچلرز اور ماسٹرز کی تعلیم کے لیے گرانٹس مہیا کی جاتی ہیں۔ حکومت سکاٹ لینڈ کی مالی معاونت سے فراہم کی جانے والی اس گرانٹ کا مقصد خواتین کی اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانا اور انہیں اپنی صلاحیتوں اور امنگوں کو عملی جامعہ پہنانے میں مدد دینا ہے۔ برٹش کونسل اس اسکیم کے انتظامی امور کے علاوہ منتخب طالبات اور یونیورسٹیوں کے نامزد نمائندوں کے ذریعے رابطے کے فرائض انجام دے رہی ہے۔

اہم خصوصیات اور فوائد (ایوارڈز)

سکاٹ لینڈ پاکستان اسکالرشپ کے تحت اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کو درج ذیل مدات میں مدد دی جائے گی:

  • کورسز کی ٹیوشن فیس.
  • ماسٹر کے منتخب شعبے میں معیاری لائبریریوں، جدید آلات اور تحقیق کے لیے درکار وسائل تک رسائی کے لیے مالی معاونت.
  • یونیورسٹی ہاسٹل کے اخراجات (جہاں لاگو ہوں).
  • کیمپس میں ہاسٹل میں قیام کرنے والے طلبہ کے لیے سال میں دو بار یونیورسٹی سے گھر اور گھر سے یونیورسٹی سفر کے اخراجات.

اہلیت کا معیار (Eligibility)

یہ اسکالرشپ صرف خواتین کو دیے جائیں گے. امیدواروں کے لیے درج ذیل شرائط کا ہونا ضروری ہے:

  • پاکستانی شہری ہوں، اس وقت پاکستان میں مقیم ہوں.
  • فہرست میں شامل مضامین میں چار سالہ بیچلرز یا دو سالہ ماسٹرز ڈگری کی تعلیم حاصل کر رہی ہوں.
  • پاکستان میں ایچ ای سی کی تسلیم شدہ یونیورسٹی کی طرف سے داخلے کی یقینی پیشکش کی حامل ہوں.
  • معذور، دیہی علاقوں اور اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والی نوجوان خواتین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ضرور درخواست دیں.

قابلِ قبول مضامین (مضامین کی فہرست)

اسکالرشپ ایچ ای سی کی تسلیم شدہ پاکستانی یونیورسٹی میں صرف درج ذیل میں سے کسی ایک مضمون میں چار سالہ بیچلرز ڈگری یا دو سالہ ماسٹرز ڈگری کے لیے ہوگی:

  • ایجوکیشن
  • ہیلتھ سائنسز
  • اسٹیسٹین ایبل انرجی
  • سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ (STEM)
  • فوڈ سیکیورٹی اینڈ ایگریکلچر
  • کلائمیٹ چینج

آن لائن درخواست کا طریقہ

  • آن لائن درخواست فارم برٹش کونسل کی آفیشل ویب سائٹ پر پر اور جمع کیا جا سکتا ہے، درج ذیل لنک پر جائیں: [https://bit.ly/4IVP6sR](https://bit.ly/4IVP6sR) یا QR کوڈ کو اسکین کریں.
  • درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: 31 اگست 2026.
  • آخری تاریخ کے بعد جمع کروائی گئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی.

رابطہ کی معلومات

مزید معلومات یا استفسارات کے لیے، اس پتے پر ای میل کریں یا ہمارے ٹول فری نمبر پر کال کریں:

  • ٹول فری نمبر: 0800-22000
  • ای میل: ps3@britishcouncil.org.pk

Internal Link Suggestions

Official External Links

Scotland Pakistan Scholarship (for Women Only) 2026-27